تازہ ترینعلاقائی

منہاج القرآن یوتھ لیگ رائے ونڈکے زیر اہتمام بیداری شعور کنونشن کاانقعاد

رائے ونڈ ( سید شہباز حیدر سے ) منہاج القرآن یوتھ لیگ رائے ونڈکے زیر اہتمام بیداری شعور کنونشن کاانقعاد، ظلم کی صبح وشام کو بدلو،چہرے نہیں نظام کو بدلوکے نعرے، اعلیٰ سیاسی وسماجی ،صحافتی،کاروباری شخصیات اور سینکڑوں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن یوتھ لیگ رائے ونڈکے زیر اہتمام بیداری شعور کنونشن کا انقعاد کیا گیا جس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،بابر علی چو ہدری صدر یوتھ لیگ پاکستان،علی حسن چوہدری صدریوتھ لیگ لاہور،مہر ذیشان امانت صدر یوتھ لیگ تحصیل رائے ونڈ،منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر کارکنان سمیت اعلیٰ سیاسی وسماجی ،صحافتی،کاروباری شخصیات اور سینکڑوں افراد کی شرکت نے کی،ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا اب وہ وقت آگیا ہے کہ عوام ایک ہی نعرہ لگائے سیاست نہیں ریاست بچاؤ،اگر ریا ست نہ رہی تو کچھ بھی نہیں رہے گاپاکستان خطرے میں ہے اداروں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے،ہر کوئی ایک دوسرے پر فتوے لگانے اور ایک دوسرے کو رد کرنے پر عمل پیرا ہے، ،قوم سوائے کرکٹ میچ کے کہیں متحد نہیں انہوں نے مزیدکہا کے ایک بار پھر عوام کو اٹھنا ہوگااور 1947کی طرح23دسمبرکو مینار پاکستان پر پاکستان کے جھنڈے تلے جمع ہو نا ہو گا جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر طا ہر القادری 4سال بعد 23دسمبرکوریاست بچانے کیلئے واپس آرہے ہیں جنہوں نے انڈیا،ترکی ،مصر ،شام ،امریکہ و دیگر ممالک میں اسلام کا دفاع کیااب پاکستان اور اسلام کو بچانے کیلئے تمام مسائل کا حل پیش کریں گے، صدر یوتھ لیگ پاکستان بابر علی چو ہدری نے کہاپاکستان کو بچانے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا 32سال کے اندر تحریک منہاج القرآن پرکسی کا خون نہیں ہے یہ پر امن تحریک ہے اور ہمیشہ رہے گی، انہوں نے کہا 23دسمبرکو شیخ الاسلام ڈاکٹر طا ہر القادری کا بھر پور استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، صدریوتھ لیگ لاہورعلی حسن چوہدری نے کہاکہ23دسمبرکو مینار پاکستان لاہورمیں اکھٹے ہو کراس کرپٹ نظام سے نفرت کا ثبوت دیں جس کی موجودگی میں کسی کی جان ،مال ،عزت محفوظ نہیں اور پاکستان کو بچانے میں ہمارہ بھرپور ساتھ دیںیہ جنگ صرف منہاج القرآن کی ہی جنگ نہیں ہے یہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جنگ ہے، صدر یوتھ لیگ تحصیل رائے ونڈمہر ذیشان امانت نے کہا عوام65سال سے مسلط کرپٹ نظام کو رد کر کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں وہ جو قائد اعظم کا پاکستان ہے نئے الیکشن یا نئے چہروں سے 100سال تک بھی اس نظام کو نہیں بدلا جا سکتا،23دسمبرکے تاریخی اجتماع میں رائے ونڈ سے بھر پور شرکت کر کے ایک مثال قائم کریں گے 23دسمبرکی شام انقلابی شام ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  قندیل بلوچ کا قتل ، مفتی عبدالقوی کو بھی مقدمے میں نامزدکردیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker