تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ :پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا اجلاس، حکومت کے لیے قرارداد پیش

رائے ونڈ (نامہ نگار ) آج رائیونڈ کے ایک نجی سکول میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کے اراکین میں چیئرمین میاں خلیل احمد ، صدر چوہدری حسین احمد ، سیکریٹری جنرل میاں محمد عمران فاروق اور دیگر حضرات نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں حکومت پنجاب کے سامنے قرار داد پیش کی گئی جس میں تجویز د ی گئی ہے کہ چونکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر کے سکول پچھلے کئی دنوں سے بند ہیں ، لہذا طلبہ کا کافی تعلیمی نقصان ہو چکا ہے ۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی اعلان کے مطابق 12جنوری سے تمام تعلیمی ادارے لازمی کھول دیئے جائیں تاکہ طلبہ کا مزید نقصان نہ ہو ۔
میاں محمد عمران فاروق نے تجویز پیش کی کہ اداروں کی انسپکشن کی غرض سے یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکار سکولو ں پر چھاپے نہ ماریں جس سے سکول کے طلبا و طالبات کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے اور ایک نا خوشگوار تاثر جنم لیتا ہے ہاں البتہ سول لباس میں ملبوس ہو کر معلومات حاصل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اس قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ طلبہ و طالبات اچھی طرح تیاری کر سکیں ۔ علاوہ ازیں ہر ادارے کو چاہیئے کہ وہ حکومت کے احکامات کے مطابق سیکیورٹی کو بہتر بنائے اور باقاعدہ تربیت یافتہ گارڈ تعینات کرے ۔ اس اجلاس کے اراکین نے متفقہ طور پر استدعا کی ہے کہ کل جمعہ کے روز تمام مساجد میں ملکی سلامتی کے لیے دعائے خیر کی اپیل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  کس کو معافی مانگنی چاہیئے ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker