علاقائی

رائے ونڈ:ٹریفک کانظام درھم برھم ٹریفک پولیس غائب

رائے ونڈ﴿ کرائم رپورٹر﴾ رائے ونڈمیں ٹریفک کانظام درھم برھم ٹریفک پولیس غائب۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی مسلسل غیرذمہ داریوںکی وجہ سے رائے ونڈمیںٹریفک کانظام درھم برھم ہوکررہ گیاہے گھنٹوںٹریفک جام رہنامعمول بن گیا،محمد راشد نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی کرنے کے بجائے کسی جوس کارنر میں بیٹھے یاکہیں چھاو،ںمیں کھڑے خوش گپیوںمیں مصروف نظرآتے ہیں جس کے باعث اکثرٹریفک کا رش بھی لگا رہتاہے ،محمد انوار سے پاک نیوز کو بتایاکہ ٹریفک وارڈنزڈیوٹی پرنظرنہیں آتے اگرانہیں جاکرکہابھی جائے توآگے سے بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم گورنمنٹ کے ملازم ہیں آپ کے نہیں ،لاہور روڈ پر واقع ایک دکان دار نے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز ٹرانسپورٹرز سے پیسے لیتے ہیں اور ان سے چیزیں کھاتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی پر دھیان نہیں دیتے جس کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے اور ہمارا کاوربار بہت متاثر ہوتا ہے،ایک شہری نے پاک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی روز سکول جاتی ہے کوئی ٹریفک وارڈن ڈیوٹی پر نہیں ہوتا جس کی وجہ سے جھگڑامعمول بن گیا ہے،جب ٹریفک وارڈنز سے اس سلسلے میں پوچھا گیاانہوں نے پاک نیوز سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اجازت نہیں ہے میڈیا سے بات کرنے کی ۔معززشہریوں کی ا علیٰ احکام سے گزارش ہے کہ ایسے ٹریفک وارڈنز کی غیرذمہ داریوں کااز خودنوٹس لیکر انکے خلاف کاروائی کی جائے ، جس سے ٹریفک کے نظام میں بہتری لائی جاسکے گی۔شہریوں نے پاک نیوز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک نیوز نے ہمیشہ عوام کے مسائل اجاگر کئے  ہیں ہم آئندہ بھی یہی امیدکرتے ہیں،اور پاک نیوز کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں کہ پاک نیوز دن دنگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker