پاکستانتازہ ترین

خضورِ اقدس ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے رسوا ہوں گے : وزیر اعظم

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے رسوا ہوں گے ۔ عشق رسول ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بر گزیدہ بندوں کی شان میں گستاخی زیادہ دیکھنے میں آئی ہے جبکہ کوئی مسلمان اس کو برداشت نہیں کر سکتا مگر احتجاج پر امن ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ رسول ﷺ کی شان میں گستاخی پر پریشان ہیں جبکہ وہ خضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی رائے نہیں بلکہ اسلام کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے ۔وزیرا عظم نے کہا کہ توہین رسالت ﷺ کے خلاف احتجاج مسلمانوں کی فطرت میں شامل ہے جبکہ وہ خطاب بھی بوجھل دل کے ساتھ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند فسادی عنا صر اظہار رائے کا غلط مطلب نکال رہے ہیں جبکہ پاکستان اس طرح کے مسئلے کو اقوام عالم کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  ملا برادر سے بہادر شاہ ظفر تک

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker