پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: راجہ نے بجا دیا باجا!!!!!!!!!!!!!!!!!!

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی میڈیا میں ’مخصوص خبروں ‘ میں ہمیشہ سرِ فہرست اور بنیادی مرکز رہے ہیں لیکن بسا اوقات تو ان کی باتیں پوری قوم کیلئے ان اعلیٰ ترین عہدیداروں کے علم اور باخبری کے حوالے سے سوالیہ نشان بن جاتی ہیں ۔ دہشت گردی سے نفرت اور امن سے محبت کرنے والے ہر ملک اور معاشرے میں ملالہ یوسفزئی کی اپنی شناخت ہے مگر پاکستان کے وزیراعظم اس کے نام سے بھی آگاہ نہیں جس کا انکشاف انہوں نے پارلیمنٹ میں کیا ہے ۔ انہوں نے ملالہ یوسفزئی کا نام’ ملائلہ‘ اور شناخت ’آئی ٹی ایکسپرٹ ‘ بیان کی ۔ یہی نہیں جب انہوں نے اپنی کابینہ میں شامل اپنی پارٹی کے لیڈر مخدوم امین فہیم کو ملالہ یوسفزئی کی عیادت کیلئے فوری پہنچنے کا حکم جاری کیا تو اس وقت مخدوم امین فہیم ترکی کے سرکاری دورے کے دوران وہاں کے حکام سے مذاکرات میں مصروف تھے ۔ میڈیا نے ان کی اس بے خبری کو ’مخصوص خبروں ‘ میں نمایاں جگہ دی ہے اور ان پر تنقید کی ہے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم کو سب سے پہلے’ مخصوص خبروں ‘ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی تاریخوں سے ملی اور پھر انہوں نے خود تسلیم کیا کہ یہ ان کی ’چھیڑ ‘ بن چکی ہے جبکہ بعد میں وہ اپوزیشن کی زبان میں ’راجہ رینٹل ‘ کے نام سے مشہور ہوئے تاہم انہیں اس نام سے زیادہ ’مخصوص خبروں ‘ نے شہرت دی۔

یہ بھی پڑھیں  جماعتِ اسلامی کا کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker