پاکستانتازہ ترین

راجا صاحب کی عیاشیاں، بلے بی بلے

raja pervez ashrafاسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) حکومت پاکستان نے 2 ماہ کے عرصے میں ترقیاتی بجٹ میں کمی کرکے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے صوبدایدی اخراجات کی مد میں مزید 5 ارب روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار اس مد میں مختص رقم 37 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے ترجمان رضوان ملک نے تصدیق کی ہے کہ پبلک ڈیویلپمنٹ پروگرام میں سے 5 ارب روپے نکال کر پیپلز ورکس پروگرام میں ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں اس کٹوتی سے 10 سے زائد منصوبے متاثر ہوں گے۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے لیے زیرتعمیر منصوبوں کے اخراجات میں سے کٹوتی کرکے 10 ارب روپے فراہم کیے گئے تھے کیونکہ انہوں نے اپنے صوابدیدی فنڈز میں موجود 22 ارب روپے صرف ساڑھے 3 ماہ کے اندر خرچ کردیے تھے۔ مجموعی طور پر گزشتہ 6 ماہ کے دوران راجا صاحب نے روزانہ 20 کروڑ سے زائد روپے خرچ کیے ہیں جوکہ ممکنہ طور پر انتخابات میں ووٹوں کے حصول کے لیے ہی خرچ ہورہے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فنڈز پیپلزپارٹی کے انتخابی حلقوں میں مختلف منصوبوں پر خرچ ہورہے ہیں، اور یہ اخراجات اس وقت ہورہے ہیں جب حکومت آئی ایم ایف سے ایک بار پھر بیل آؤٹ پیکج کے لیے بات چیت شروع کرنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیوڈ کیمرون کی نواز شریف سے ملاقات اتوار کو ہو گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker