پاکستانتازہ ترین

راجہ پرویز اشرف نے طاہر القادری کو مذاکرات کی پیشکش کردی

raja-pervaiz-ashraf350اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے طاہر القادری کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ اْنہوں نے یہ بات متحدہ کے قائد الطاف حْسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جبکہ الطاف حْسین کا کہناتھا کہ طاہر اْلقادری تحمل کا مظاہرہ کریں۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں طاہر القادری کے بیانات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے،بات چیت سے انتخابی اصلاحات اوردیگرمسائل کاحل نکالاجاسکتاہے تاہم کوئی بھی غیر آئینی چیز نا قابل قبول ہو گی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کوبات چیت کاراستہ اختیارکرناچاہئے اور معاملے کے حل کے لئے بامقصد مذاکرات کرنے چاہئیں۔ اس حوالے سے اْنہیں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال سے نمٹنے کے طاقت کے بجائے صبر سے کام لے۔ داخلی اور بیرونی خطرات کے پیش نظر ملک محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2013 صوبائی اسمبلی میں منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker