پاکستانتازہ ترین

پولیو کےخاتمےکےلیےپولیو ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی کویقینی بنایاجائے،راجہ پرویزاشرف

rajaاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پولیو ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور وزیراعظم کی مشیر برائے پولیو مانیٹرنگ سیل بیگم شہناز وزیر علی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ جنہوں نے یہاں پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کی ملاقات میں ملک بھر میں جاری پولیو مہم کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے اس عزم کو دوہرایا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت اس موذی مرض سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن امداد کو یقینی بنائے گی انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ حکومت پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی تاکہ وہ ملک بھر میں محفوظ اور بلاخوف طریقے سے اپنی ڈیوٹیز کو سرانجام دیں سکیں اس موقع پر بیگم شہناز وزیر علی نے وزیراعظم کو پولیو مانیٹرنگ سیل کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔ اس پر وزیراعظم نے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوامیں مثالی حکومت قائم کریں،عمران کی پرویزخٹک کوہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker