پاکستانتازہ ترین

بیرون ملک پاکستانی پارلیمانی رکنیت کے حقدارہیں،پرویزاشرف

اسلام آباد(بیوروچیف)  وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو نہ صرف ووٹ کا حق ہونا چاہئے بلکہ انہیں پارلیمنٹ کی رکنیت کا بھی حق ملنا چاہئے۔ پاکستان کے دارلحکومت اسلامآبادمیںلندن میں مقیم پاکستانیوں کےوفد سےبات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی دینا جن کے پاس دوہری شہریت ہے کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین میں تنہا ترمیم نہیں کر سکتی کیونکہ اس کے پاس مطلوبہ تعداد موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب بھی اتفاق رائے کیلئے کوشاں ہے تاکہ آئین میں ترمیم کی جا سکے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات لڑنے کا حق مل سکے۔ پیپلز پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کو اس سلسلے میں قائل کرے گی جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں تاہم ان میں سےاتحادی جماعتوں کے چندرہنماؤںنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیش رویوسف رضاگیلانی کی عدالتی حکم کے تحت نااہلی کے بعدپیپلزپارٹی کےوزیراعظم بننے والے پرویزاشرف کاکہناتھا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ہم نے بہت سے چیلنجزکا سامنا کیا ،ہم اپنی آئینی مدت پوری کر رہے ہیں اور آئندہ انتخابات کیلئے تیاری بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہ کہا غیر یقینی صورتحال سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے اور فیصلے کرتے وقت ہمیں ملک کے استحکام میں اس کے اثرات کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں پاکستان میں سیلاب، دہشت گردی اور عالمی کساد بازاری کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا رہاجس کے  باوجود ہم نے پیش رفت کی، اٹھارویں ترمیم کی منظوری، صوبوں کو زیادہ سیاسی خود مختاری اور وسائل کی منتقلی بڑی کامیابیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button