پاکستانتازہ ترین

الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن آزاد ہے ،راجہ پرویز اشرف

rajaسانگھڑ(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن آزاد ہے ،ہم پاکستان کی مظلوم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور انتخابات جیت کر آئند ہ بھی حکومت بنائیں گے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے آبائی گاؤں چک گیار ہ میں کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور قومی اسمبلی کے رکن روشن جونیجو بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں تمام جماعتوں کوساتھ رکھا اور ملک کے چاروں صوبوں میں انقلابی کام کئے ، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا، ہمارے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا اور پاکستان کے جھنڈے کو بلند رکھا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے والد محترم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے جھنڈے کو بلند رکھنے کے لئے اپنی جان تک قربان کردی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن آزاد ہے پاکستان میں میڈیا آزاد ہے میڈیا اپنا اچھا کردار ادا کرہا ہے سب کو آزادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اپنے آبائی گاؤں چک 11میں پہنچا میں اپنے بھائیوں دوستوں بزرگوں کو بھول نہیں سکتا ، کیونکہ میں نے یہاں جنم لیا ہے میرے استاد محترم حاجی ولد محمد نظامانی میرے سامنے بیٹھے ہیں میں نے پانچویں جماعت سے میٹرک تک گورنمنٹ ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی ، سانگھڑ ضلع میرا اپنا ضلع ہے پورے پاکستان کی طرح سانگھڑ میں جوکچھ بھی مجھ سے ہوسکا انشاء اللہ ترقیاتی کاموں میں کمی نہیں آنے دوں گا ضلع سانگھڑ میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے باوجود پھر بھی کام ہورہے ہیں بارشیں اللہ کی طرف سے ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے5سال پورے کریں گے اور نگران حکومت بھی سب جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قائم ہوں میں سندھ دھرتی کا بیٹا ہوں میں اپنے بزرگوں دوستوں بھائیوں کو یاد کرتا ہوں میں ایک چھوٹا ساکسان کا بیٹا آپ کا بھائی سندھ دھرتی کا بیٹا ، آپ لوگوں اورماؤں بیٹیوں کی دعاؤں سے اور استادوں کی دعاؤں سے وزیراعظم بنا میں سلام پیش کرتا ہوں میرے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کو سلام پیش کرتا ہوں اور ہماری پارٹی انشاء اللہ آئندہ عوام کی طاقت سے کامیاب ہوگی اس موقعہ پر سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے رہنما روشن جونیجو نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کے لیے 20کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کے لیے دیئے جائیں جس پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 20کروڑ روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ میرے رابطہ میں روشن جونیجو، سینئر عاجز دھامرہ، صوبائی وزیر سندھ سید قائم علی شاہ کے مشیر خاص چوہدری عابد فاروق اور سرفراز راجڑ ہیں ان کے ساتھ ہمارا رابطہ رہے گا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ جو شخص اتنے بڑے عہدے پر فائز ہوجاتا ہے وہ اپنے رشتہ داروں کو بھی بھول جاتا ہے یہ وہ شخص ہے کہ آج آپ سب کے درمیان ہے بڑے آدمی دولت کمانے کے لیے باہر ملکوں میں چلے جاتے ہیں، مگر یہ وہ شخص ہے جس نے اپنے شہر ضلع کے علاوہ پورے پاکستان میں ترقیاتی کام کرائیں وزیراعظم کو فخر ہے کہ آج ان کے استاد بھی ان کے سامنے بیٹھے ہیں اس موقع پر سابقہ صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری ڈی ایچ او ہیلتھ سانگھڑ شگفتہ عابد، سہراب مری، امیر بخش عمرانی، خادم حسین رند ودیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ظفر بلوچ کے قتل کا مقدمہ نبیل گبول کے خلاف درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker