تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:دہشت گرد پاکستان کے وجود کو ختم کرنے کے درپے مگر حکمران خواب خرگوش میں مست ہیں، راجہ ناصر عباس

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ نامہ نگار)مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے وجود کو ختم کر نے کے درپے مگر حکمران خواب خرگوش میں مست، موجو دہ حکمران اس ملک سے مخلص ہیں اور نہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ میں سنجیدہ، اُن کے اثاثے بھی بیرون ملک ہیں اور کاروبار بھی، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ اہل ،دیا نت دار اور جرات مند افراد پر مشتمل قومی قیادت تشکیل دی جا ئے ۔ ہماری جماعت ڈاکٹر طاہر القادری کی فکری حلیف ہے جو پاکستان کی بقا ء کے لیے اپنی جد و جہد آخر دم تک جاری رکھیں گے۔ اُنہوں نے یہ بات واہ کینٹ میں معروف قانون دان سید اکرار حسین شاہ کی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی قبل ازیں اُنہوں سید ملازم حسین شاہ کے انتقال پر اُن کے لواحقین سے اظہار افسوس اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ستر دن کے انقلاب دھرنے اور مارچ نے قوم کے اند ر شعور کی لہر بیدا ر کی ہے ۔ اس سلسلہ میں پاکستا ن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کردار بھی نا قابل فراموش ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک سے فرقہ پرستی کی لعنت اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے نشستن ،گفتن بر خاستن سے کام نہیں چلے گا۔ دہشت گردوں کی عسکری، مالی، سماجی قوت کو ختم کر نے کے لئے پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کو پاک فوج کی پشت پر ہو نا چا ہیے تھا مگر بدقسمتی سے سانحہ پشاور کے بعد نا اہل حکمرانوں نے یہ موقع بھی ضائع کر دیا۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف جبکہ سیاست دان اپنے کاروبار میں مگن ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کا خون رنگ لا ئے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے بھی فوجی عدالت میں ٹرائل کیا جا ئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!