پاکستانتازہ ترین

سابق وزیراعظم ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری

اسلام آباد(پاک نیوز)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنس میں بری کر دیا ہے جبکہ نیب نے نیب نے رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو ریفرنس میں بری کیا،دیگر ملزمان میں اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ ،محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر اور اقبال علی شاہ شامل تھے۔راجہ پرویز اشرف کوگزشتہ ہفتے ساہیوال ریفرنس میں بھی بری کیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker