پاکستانتازہ ترین

معصوم لوگوں پرحملےکرنے والوں سے جنگ لڑرہے ہیں،وزیراعظم

 اسلام آ باد(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم راجہ پرویزشرف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متبادل طریقہ استعمال کیا جائے کیوں کہ ڈرون حملوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم معصوم لوگوں پر حملے کرنے والوں سےجنگ لڑ رہے ہیں اور ابھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ اس موقع پرامریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ وہ ڈرون حملوں پر پاکستان کی تشویش سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker