پاکستانتازہ ترین

جمہوریت سے ہی ملک میں استحکام آئے گا، راجہ پرویز اشرف، فہمیدہ مرزا

raja-pervaiz-ashraf350اسلام آباد(بیورو رپورٹ) جمہوری دور میں پہلی بار اپنی آئینی مدت پوری کرنے والی قومی اسمبلی کا الوداعی فوٹو سیشن، وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی، قائد حزب اختلاف سمیت اراکین قومی اسمبلی کی اکثریت تعداد کی شرکت۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار اور اسفندیار ولی خان تاریخی موقع پر نظر نہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ اپنی آئینی مدت پوری کرنے والی قومی اسمبلی کے اراکین کا اجتماعی فوٹو سیشن پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1کے سامنے منعقد ہوا اس موقع پر بیٹھنے اور کھڑے ہونے کیلئے خصوصی ریڈ کارپٹ بچھایاگیا ۔ پہلی نشستوں پر وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی، قائد حزب اختلاف ، پارلیمانی لیڈران ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ودیگر سینئر رہنماؤں کی نشستیں رکھی گئیں جبکہ باقی اراکین پچھلی سیڑھیوں پر کھڑے ہوئے۔ تقریب میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا ، قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان، جمعیت علمائے اسلام ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء مہتاب عباسی، حکومتی چیف وہیپ سید خورشید شاہ، اپوزیشن چیف وہیپ شیخ آفتاب احمد سمیت وفاقی وزراء کی بڑی تعداد سمیت 342اراکین اسمبلی میں سے اکثرو بیشتر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ جمہوریت سے ہی ملک میں استحکام آئے گا اور ملکی ترقی کیلئے جمہوری تسلسل ضروری ہے ۔قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی روایت ہے اور اپوزیشن کی خواہش ہے انہوں نے بھی جمہوری تسلسل اور جمہوریت کے استحکام کو ملکی ترقی کیلئے اہم قرار دیا۔ واضح رہے کہ موجودہ پہلی جمہوری قومی اسمبلی ہے جو اپنے پانچ سال پورے کرنے جارہی ہے جبکہ اس تاریخی موقع پر متحدہ قومی مووومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اسفند یار ولی خان نظر نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں فوج بلائی جائے اور ضروربلائی جائے،کسی کا کیا حرج ہے..؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker