پاکستانتازہ ترین

راجا پرویز اشرف کے وزیراعظم بننے پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

راول پنڈی(بیوروچیف) راجا پرویز اشرف کے وزیراعظم بننے کے خلاف، راولپنڈی میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، جس کے باعث، سائیلن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم منتخب ہونے پر سابق وزیر پانی و بجلی، راجا پرویز اشرف کو سیاسی مخالفت کا سامنا ہے تو وکلاء برادری بھی ان کے خلاف میدان میں آگئی ہے۔  راولپنڈی ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کی کال پر ضلع کچہری میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، وکلاء اپنے چیمبرز میں خوش گپیوں میں مصروف رہے اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، وکلاء کا کہنا تھا کہ حکومت رینٹل پاور کرپشن میں ملوث شخص کو وزیراعظم بنا کر عدلیہ سے تصادم چاہتی ہے۔  دوسری جانب، راولپنڈی اور گردونواح سے آئے سائلین کا کہنا ہے کہ وکلاء کی روز روز کی ہڑتال سے وہ عاجز آچکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں وزیراعظم کے انتخاب سے کوئی لینا دینا نہیں، وکلاء برادری کو ان کی مشکلات کے پیش نظر آئے روز ہڑتال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  کیا’’14اگست‘‘کو کچھ ہوگا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker