پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی گرفتاری کے احکامات، اسٹاک مارکیٹ میں 450 پوائنٹ کی کمی

rajaکراچی (نامہ نگار) ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 100 پوائنٹس سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق صبح ٹریڈنگ کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک وقت پر 114 پوائنٹس کے قریب گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 16 ہزار 523 پوائنٹس کی سطح پر رکارڈ کیا گیاجبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری کے احکامات کے بعدانڈیکس میں 450 پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی میدان میں آئے روز کی ہلچل کے باعث سرمایاکاروں کا رحجان شیئرز کی فروخت میں بڑھ گیا ہے۔انتخابی سال ہونے کے باعث سرمایاکار شیئرز کی خریداری میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حاجن میمونہ کا معاوضے پر دھرنے میں لایا گیا،دعویٰ جھوٹا ہے ترجمان عوامی تحریک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker