پاکستانتازہ ترین

ہم پرکیس بنیں تو ترقی نہیں رکتی، اگر ان کے خلاف بات ہو تو ترقی رک جاتی ہے : راجہ پرویز اشرف

لاہور (مانیٹرنگ سیل)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم پر کیس بنیں تو ترقی نہیں رکتی ،اگر ان کے خلاف بات ہو تو ترقی رک جاتی ہے ،ہمیشہ پارلیمنٹ کا ساتھ دیا لیکن کرپشن کا ساتھ نہیں دیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ننھی منی اپوزیشن سمجھنے والے بہت بھولے ہیں،آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔ پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاناما لیکس کے الزامات ہم نے نہیں بلکہ بین الا قوامی طور پر لگے ہیں ،اس معاملے پر تحقیقات ایوانوں میں ہو یا عدالت میں ،یہ صحیح راستہ ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی اخلاقی ذمے داری ہے کہ وہ خود کو سچا ثابت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیر جنگل کا جانور ہے ،اس نے شہر کا رخ کیاتو پاناما تک پہنچ گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  راجہ پرویزاشرف کو وزیراعظم کا پروٹوکول مل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker