پاکستانتازہ ترین

خط لکھنےکافیصلہ قانون کے مطا بق ہوگا :وزیراعظم راجہ پرویزاشرف

اسلام آباد( بیورو رپورٹ) وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ کسی ادارے کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے اور خط لکھنے کے معاملے پر آئین و قانون کے مطابق عمل کر یں گے ۔وزیراعظم پرویز اشرف نے کر اچی میں مزار قا ئد پر حا ضر ی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کسی ادارے کی اہمیت کم نہیں کرنا چاہتے ،جو بھی کریں گے آئین اور قانون کے مطابق کریں گے۔ راجا پرویز اشرف شریف برادران پر براہ راست تنقید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انارکی ملکی مفاد میں نہیں۔وزیراعظم نے اس سے پہلے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی قبر بھی حاضر دی ،بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کےتسلسل کوکوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ کر اچی میں گور نر سندھ عشر ت العباد نے وزیر اعظم راجہ پر ویز اشر ف سے ملا قا ت کی جس میں صو بے کے معا ملا ت پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  جاپان ایک اقتصادی قوت ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker