پاکستانتازہ ترین

جمہوریت نہ رہی تو ہر طرف کالی گھٹا چھا جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت نہ رہی تو ہر طرف کالی گھٹائیں چھاجائیں گی۔ حکومت سپریم کورٹ کے خلاف نہیں جمہوریت کی وجہ سے ہی عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہیں۔اسلام آباد میں تقریب تھی سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب میں خود پر اور کارکنوں پر فخر کا اظہار کیا۔انہوں نے ملکی ترقی کے لئے جمہوریت کو ناگزیر قرار دیا ۔۔۔ اور کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کی آزادی جمہوریت کی مرہون منت ہے۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایک بار پھر واضح کیا کہ حکومت عدلیہ کے خلاف نہیں۔ وزیر اعظم نے تقریر کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو مفاہمت کی دعوت دی اور کہا کہ ایک دوسرے کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر جانبدار متفقہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی حکومت کا کارنامہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker