پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کادورہ کوئٹہ، شہری گھنٹوںٹریفک جام میں پھنسے رہے

کوئٹہ﴿نمائندہ خصوصی﴾ و زیراعظم راجہ پرویز اشرف کاایک روزہ دورے کوئٹہ، سپریم کورٹ کی سماعت ،کچلاک بم دھماکہ ہنگامے اور نماز جمعہ کے موقع پر نفری کی کمی کے باعث پولیس کوسیکورٹی فراہم کرنے میں مشکلات شہری گھنٹوںٹریفک جام میں پھنسے رہے جمعہ کے روز وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کوئٹہ کا پہلادورے کے موقع پر شہر میں سیکورٹی سخت انتظامات کئے گئے زرغون روڈ پر وزیراعلیٰ ہائوس کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اس کے علاوہ کوئٹہ کے واحد بینظیر فلاحی اوورپر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا سارا بوجھ چمن پھاٹک ‘ جوائنٹ روڈ اور بروری روڈ پڑ گیا جبکہ جناح روڈ پر کچلاک واقعہ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرہ کرنے والوں نے ٹائر جلاکر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی سماعت کے دوران بھی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر نماز کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی سیکورٹی انتظامات کئے گئے تاہم پولیس کی کم نفری کے باعث سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرنے میں پولیس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ سی سی پی کوئٹہ کے مطابق اس وقت کوئٹہ میں 5400 کے قریب پولیس کی نفری ہے جس میں 2500 انوسٹی گیشن میں ہے جبکہ 2900کے قریب نفری آپریشن میں فرائض سرانجام دے رہی ہے اس 2900 کے نفری میں تھانوں اور وزرائ کے ساتھ سیکورٹی پر معمور اہلکاروں کے بعد یہ نفری 1500سے کم رہ جاتی ہے جس سے 28لاکھ سے زائد آباد ی والے شہر کوئٹہ میں سیکورٹی کے انتظامات کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ دنوں سی سی پی او کوئٹہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آئی جی پولیس کو تجویز پیش کی گئی تھی کہ اہم شخصیات کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو واپس لایا جائے اور وزرائ سمیت دیگر شخصیات کے سیکورٹی پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو تعینات کیاجائے کیونکہ شہر میں کسی بھی ناشگوار واقعے اور امن وامان کی صورتحال کو قابو رکھنے کے لئے اکثر او قات پولیس کی نفری کم ہونے کے باعث بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بلایا جاتاہے اگر اہم شخصیات کی سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کو واپس بلالیاجاتاہے تو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بلانے کی پیش نہیں آئے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker