پاکستانتازہ ترین

مہلت ختم‘انتظارشروع ……راجہ کاراج رہے گایا عدالتی ”ڈنڈا“چلےگا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) عملدرآمد کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے وزیراعظم کو سپریم کورٹ سے دی جانے والی مہلت ختم ہوگئی ہے عدالتی ایکشن لیے جانے اور اگلے مرحلے کی کارروائی کے لیے نظریں گھڑی اورسپریم کورٹ پر لگ گئی ہیں کہ کیا وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی اپنے پیش اور یوسف رضا گیلانی کی طرح پروٹوکول میں عدالت عظمیٰ کے روبرو حاضر ہوکر ”پید ل“ چلے جائیں گے یا پھر اب کے بار حالات مختلف ہونگے جبکہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے بارے میں حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں جواب داخل نہیں کیا گیا البتہ وزیر قانون نے بتایا ہے کہ اٹارنی جنرل عرفان قادر آج سپریم کورٹ میں ”کوئی “جواب دینگے ۔اس کے علاوہ حکومت نے توہین عدالت ایکٹ 2012ءکالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل درخواست دائر کرنے اور وزیراعظم کو خط لکھنے کے حکم کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو گزشتہ سماعت پر 8اگست تک مہلت دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں واضح کہا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے پر عملدآمد کرکے اس کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں مگر حکومت نے جواب داخل نہیں کیا بلکہ قانونی ٹیم اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کرکے سپریم کورٹ میں قانونی جنگ کا فیصلہ کیاہے۔ دوسری جانب حکومتی حلقوں کی طرف سے عدلیہ اور خاص طور پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر الفاظ کے حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مرا قد بڑھ گیا ہے خاک ہو کر!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker