پاکستانتازہ ترین

انتخابات قبل از وقت بھی ہو سکتے ہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ انتخابات ایک دو مہینے پہلے بھی ہو سکتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی اپنا وزیراعظم قربان کیا مگراشتعال انگیزی سے گریزکیا۔ وزیراعظم ہائوس میں پیپلزپارٹی کے پارلمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اوراحترام چاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں جس کے باعث آج جمہوریت مستحکم ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کونااہلی کاسامنا کرناپڑا۔ مگرانھوں نے آئین کی پاسداری کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں کی بصیرت کے باعث موجودہ حکومت نے پانچ بجٹ پاس کئے۔افہام تفہیم کی سیاست کوفروغ دیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران پرقابوپانے کی کوشش کررہی ہے۔ صوبہ پنجاب کااس حوالے سے الزام درست نہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں اس اہم ترین مسئلے کاحل تلاش کرنے پراتفاق ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات قریب ہیں۔ حکومت شفاف انتخابات کویقینی بنائے گی۔ جس کے لئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پراتفاق ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سینٹ اورقومی اسمبلی میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزازمیں افظارڈنربھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی تقریر کی باری آئی توورکروں نے چاولوں کی دیگوں پر ہلہ بول دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker