پاکستانتازہ ترین

رینٹل پاورعملدرآمد کیس،سپریم کورٹ کا وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت 16 ملزمان کی گرفتاری کاحکم

raja pervez ashrafاسلام آباد (بیہورو رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رینٹل پاور عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران پانی و بجلی کے سابق وزیر اور موجودہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 16 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کل بدھ کو رپورٹ طلب کر لی۔منگل کے روز رینٹل پاور کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شروع کی ۔دوران سماعت سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ رینٹل پاور کیس میں ملوث سابق وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف سمیت 16 ملزمانک ن کا چالان پیش کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور اس بارے میں کل بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں رپورٹ بھی پیش کی جائے۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ اگر ان میں سے کوئی ایک ملزم بھی بیرون ملک فرار ہوا تو اس کے ذمہ دار چیئرمین نیب ہوں گے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے راجہ پرویز اشرف کے علاوہ جن دیگر 16 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ۔ان ملزمان میں راجہ پرویز اشرف سمیت سابق سیکرٹری واٹر اینڈ پاور شاہد رفیع،چیئرمین پیپکو اسماعیل قریشی،ایم ڈی پیپکو منور بصیر احمد،ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ،ممبر پاورفضل احمد خان،این پی سی جی ایل سی ای او محمد انور،سی ای او این پی سی جی ایل رفیق بٹ،چیف انجینئر تھرمل قیصر اکرم،چیف انجینئر ڈبلیو پی پی اومقصود اختر،سینئر جی ایم سی پیپکو ارشد رضا،جی ایم سی پیپکو رانا محمد امجد ،فنانس ڈائریکٹر این پی سی جی ایل اعجاز بابر ،ممبر نیپرا ظفر علی خان،ممبر نیپر ریاست الدین احمد،ممبر وائس چیئرمین نیپرا مخدوم احمد خواجہ،ڈائریکٹر ٹیرف کیس نیپرا انصاف احمد،ڈائریکٹر ٹیرف کیس نیپرا عابد علی،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور سابق سیکرٹریز خزانہ سلمان صدیق شامل ہیں۔مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں  بھارتی انتہاپسندوں کی دھمکیاں ، پاکستانی فنکار وطن واپسی شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker