پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کے میاں نواز شریف سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے

raja pervez ashrafاسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ ، سیاسی قائدین نے آئین اور جمہوری نظام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ جمہوریت کو بہت قربانیوں کے بعد بحال کیا گیا ہے انہیں ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، امن وامان آئندہ ہونے والے عام انتخابات اور مولانا طاہر القادری کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تمام سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کسی بھی صورتحال میں جمہوری اور آئینی نظام کی مکمل حمایت جاری رکھے گے اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جمہوریت کو بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اس کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ہر قیمت پر اس کا دفاع جاری رکھے گے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہر کسی کو سسٹم کے مطابق چلنا ہے ۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا کہ حکومت ابھی تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے کسی کو بھی اپنا ذاتی ایجنڈا ملک پر مسلط نہیں کرنے دینگے ۔ اس موقع پر تمام سیاسی قائدین نے زور دیا کہ ملک میں جمہوریت اور اسے مستحکم کرنے کے لیے ہمیں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا اور اس شفافیت کا ثبوت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ہے جو کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی آئندہ عام انتخابات شفاف اور غیر جانبدار ہونے چاہیے ۔۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا ملالہ کے والد کو فون، خیریت دریافت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker