پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا اولین ترجیح ہے،وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سوات میں ملالہ یوسف زئی پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیراعظم نے کہاہے کہ حکومت تمام بلوچ قیادت سے بات کرنے کو تیار ہے لیکن یہ ضروری بھی ہے کہ قومی پرچم اور آئین کا احترام بھی کیا جائے ۔ وزیراعظم نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملالہ پر حملہ کرنے والی ذہنیت کے خلاف لڑنا ہے، ملالہ قوم کی بچی ہے ، اگر وہ محفوظ نہیں تو کوئی بچی بھی محفوظ نہیں، ملالہ کو سوات سے منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھجوادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم پر سالانہ اربوں روپے کی سب سڈی دے رہے ہیں،اب غریب کو فائدہ پہنچانے کیلئے پٹرولیم سب سڈی کو ٹارگٹڈ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا اولین ترجیح ہے، یہ مسئلہ سیاسی اور انتظام دونوں سطح کا ہے، ہم معافی مانگ سکتے ہیں تو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کو بھی تیار ہیں، دل آزاری کے شکار تمام بلوچ قائدین سے بات کرنے کو تیار ہیں، ضرورت یہ بھی ہے کہ بلوچ قیادت ، آئین پر یقین رکھتے ہوں اور جھنڈے کی عزت کرتے ہوں، وزیراعظم نے کہاکہ الیکشن آرہے ہیں، بلوچستان میں صاف شفاف انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی ایم اے رینالہ خورد میں تعمیراتی کاموں کے ٹینڈر کی بندر بانٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker