پاکستانتازہ ترین

عوام جسے چاہیں حکومت بنانے کا حق دیں، وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں عوام کی عدالت میں جائیں گے عوام نے جو فیصلہ دیا اس پر عمل کریں گے۔ اسلام آباد میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام تقریب سے خظاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت مظبوط ہو گی تو تمام ادارے مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا عوام جسے چاہیں حکومت بنانے کا حق دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کا واحد راستہ جمہوریت اور پارلیمنٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افراد اتے جاتے رہتے ہیں فیصلہ عوام کا ہی تسلیم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سیاست سے بالا تر اور میرٹ کے مطابق چل رہا ہے جس سے ہزاروں خاندان بلا امتیاز مستفید ہو رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وسیلہ حق پروگرام کے تحت منتخب ہونے والی خواتین میں چیک تقسیم کیے۔ وفاقی وزیر فرزانہ راجہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف کامیابی سے جاری ہے بلکہ پاکستان کے باہر بھی اس پروگرام کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ جامع تھی، عملدرآمد کروائیں گے، چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker