پاکستانتازہ ترین

میڈیا قومی مفاد مدنظررکھے،جیسا تشخص اجاگر کرے گا‘ دنیا میں ویسا پیغام جائیگا‘وزیراعظم

rajaاسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میڈیا کو ریاست کے چوتھے ستون کی اہمیت حاصل ہے اسے قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہئے‘ میڈیا جس طرح کا تشخص اجاگر کرے گا‘ دنیا میں وہی پیغام جائے گا۔ منگل کی شام اے پی این ایس کے وفد نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے اور اسے ریاست کے چوتھے ستون کی اہمیت حاصل ہے۔ میڈیا درست سمت کی نشاندہی اور رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔ میڈیا جس طرح کا تشخص اجاگر کرے گا دنیا میں وہی پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور صحافیوں کی تنقید کو تعمیری انداز میں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے چند ماہ بہت اہم ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے اور آئندہ آنے والے انتخابات میں میڈیا کی کوریج اہم ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قومی مفاد پر سوچ ایک ہے۔ آنے والے انتخابات میں میڈیا کی بھی بڑی ذمہ داری ہے۔ میڈیا کو قومی مفاد کو مدنظر رکھنا چاہئے تاکہ دنیا میں ایک پیغام جائے اگر قومی مفاد پر میڈیا‘ حکومت اور اداروں کی سوچ الگ ہو تو پھر ہم ایک قوم نہیں کہلا سکتے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:ضرب عضب میں شہیدپاک فوج کے حوالدارمسعودخان کوفوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker