تازہ ترینکالمملک ساجد اعوان

راجہ صاحب

سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی صاحب آخر کار اپنے گھر کو واپس لوٹ کرچلے گئے اور عوام بہت خوش ہوئی مگر عوام کو خو ش ہونے کی ضرورت نہیں ہے ایک جائے گا دوسرا آئے گا ہمارے ملک میں جاگیردارانہ نظام ہے عوام ہر کام سے فارغ ہے ۔ اس کا اندازہ آپ لگاسکتے ہیں کہ وزیراعظم کا انتخاب عوام کی مرضی سے ہو ۔ مگر عوام کو ئی پوچھتا ہی نہیں اب راجہ پرویز اشرف صاحب ہمارے وزیراعظم ہیں ان کا کونسا ایسا کردار ہے جس کی وجہ سے یہ وزیراعظم بنے ۔زرداری صاحب کو اللہ خوش رکھے انہوں نے توعوام کا بیڑا غرق کردیا ہے ایک گیا اور دوسرا آگیا عوام کو کیا ریلیف ملا چلو ایک بات تو ہے کہ اس طر ح کی فیلڈ میں آنے سے ان کو پینٹ کوٹ پہننا تو آجاتاہے ۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف صاحب نے کہا کہ ہم بجلی کے حالات کو ٹھیک کرنے کی خصوصی کوشش کررہے ہیں بھائی جب آپ بجلی اور پانی کے وزیر تھے تو کچھ نہ کرسکے اور آج تو آپ وزیراعظم ہیں اب تو کوئی امید نہیں آپ سے ۔ہمارے مسائل اللہ کی ذات حل کرے گی روزانہ ٹی وی شو پر ہمارے ایم این اے ‘ایم پی اے نہ جانے کتنی بحث کرجاتے ہیں مگر آج تک کوئی مسئلہ حل نہ ہوا ۔ہر کوئی اپنی خاطر دوڑ رہاہے کسی کوبھی عوام سے ہمدردی نہیں ہے جس دن عوام کا درد ان کے دلوں میں اٹھے گا اس دن تبدیلی ضرور آئے گی پٹرول کی قیمتیں بڑھ جانے سے کرایوں اور ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں مگر جب کم ہوتی ہیں کچھ بھی نہیں ہوتا ہے یہ تو سرعام زیادتی ہے ان کو کنٹرول کس نے کرناہے حکومت نے جب حکومت کچھ نہیں کرے گی تو عوام تو ذلیل ہوگی اور ذلیل ہورہی ہے اللہ پاک ہم سب کا حامی وناصر ہو۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker