پاکستانتازہ ترین

نومنتخب راجا پاکستانی پر سرکاری نوازشات شروع

اسلام آباد (بیوروچیف)  پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف پر حکومتی نوازشات کی بارش کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے تو ان کے گوجرخان میں واقع گھر میں سرکاری خرچے پر ہیلی پیڈ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پولیس طویل شاہراہ پر ان کی سیکیورٹی کے اخراجات بچاسکے۔ پولیس حکام کے مطابق ہیلی پیڈ کی تعمیر ملک میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کے انتظامات میں نیا اضافہ ہےتاہم ناقدین نے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے کیونکہ راجا پرویز اشرف نے بجلی کے بحران کے حل کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا، تاہم اب اس میں کراچی کا امن اور بلوچستان کا مسئلہ بھی شامل ہوچکا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے 23 کلومیٹر دور واقع گوجر خان میں راجا پرویز اشرف کے گھر کا معائنہ کرنے کے بعد ہیلی پیڈ کی جگہ منتخب کرلی گئی ہے، جس کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔حکام نے اس پر آنے والے اخراجات کی مالیت بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر نہ ہو تو جب بھی وزیراعظم سڑک کے راستے یہاں آئیں گے جس کے لئےپولیس کے300سیکیورٹی پوائنٹس تعمیر کرنا پڑیں گے۔
اس فیصلے پر مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملکی اقتصادی مسائل کو بھول کر اپنی آسائشات کے چکر میں پڑگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button