تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

سولر پینل سمیت جدید ٹیکنالوجی سے مزین رکشہ

لاہور (مانیٹرنگ سیل) لاہور کے شہری نے موٹر سائیکل رکشے پر  ڈیجیٹل شاپ کھول لی، چھت پر لگا سولر پینل اور رکشے میں موجود  لیپ ٹاپ، ای میل کی سہولت فراہم کرتا ہے تو فوٹو کاپیئر، فٹا فٹ فوٹو کاپیاں کرکے لوگوں کا کام آسان بنادیتا ہے۔ ديکھنے ميں تو يہ ايک عام سا موٹر سائيکل رکشہ کيبن ہے، ليکن اس کی چھت پر نصب سولر پينل، کيبن کے اندر موجود جديد ليپ ٹاپ اور فوٹو کاپئير نے اسے خاص بنا رکھا ہے۔ اس چلتی پھرتی دکان کا مالک محمد افضل ہے، جس نے اپنی صلاحيتوں کو کچھ اس انداز ميں آزمايا کہ اب نہ تو اسے کسی دکان کی ضرورت ہے اور نہ ہی لوڈ شيڈنگ کی پریشانی۔ اپنی نوعيت کی يہ منفرد دکان شہريوں کیلئے بھی خاصی مفيد ہے، فوٹو کاپی کرانا ہو يا اپنی دستاويزات کسی کو ای ميل کرنا ہوں، موبائل ڈيجيٹل سروس سے يہ سب کام بغير کسی رکاوٹ کے آسانی سے ہوجاتے ہيں۔ محمد افضل نے اپنی اس کاوش سے دوسروں کو پیغام دیا ہے کہ بحران کتنا ہی سنگين کيوں نہ ہو، ذرا سی کوشش آپ کو نجات کی راہ دکھاسکتی ہے۔
بجلی کی بار بار بندش پر محمد افضل نے حکمرانوں کو کوسنے کی بجائے اپنے کاروبار کا خود بندوبست کیا جو دوسروں کیلئے بھی رہنمائی کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں  وفاق کی اگلے ہفتے سے اسکولز بند کرنے کی تجویز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker