تازہ ترینعلاقائی

اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام روزانہ 10 ہزارافراد کی افطاری کاانتظام کیاجائےگا

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ 106 راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امو رپر غوروحوض کے علاوہ مستقبل کی پلاننگ کی گئی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ اہل حدیث یوتھ فورس ملک بھر میں مختلف شہروں میں لوگوں کے لئے فی سبیل اللہ افطاری کا انتظام کرے گی اور فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں روزانہ 10 ہزار افراد کی افطاری کا انتظام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں الاحسان ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت ملک بھر میں دیہی اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے لوگوں کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ ملک شدید ترین بحرانوں کا شکار ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ حکومت بچانے کے لئے بندر بانٹ میں مصروف ہے۔ حکومت مفاد پرست لوگوں کا ٹولہ ہے جو ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عیاشیوں کو کم کرے، سادگی اختیار کی جائے اور وسائل کو عوام کے مسائل کے حل کے لئے صرف کیا جائے۔ عوام کو ریلیف دیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے فی الفور منصوبے شروع کئے جائیں۔ اجلاس میں حافظ یونس ربانی، حافظ منظور الٰہی، نعمت اللہ ظفر، میاں عامر ظہیر، حافظ عمران تبسم، حافظ سیف اللہ کمیرپوری، قاری محمد الیاس سمیت پنجاب بھر کے اضلاع سے ذمہ داران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker