تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:ممبرقومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی نےسستےرمضان بازارکامعائنہ کیا

بہاول پور﴿ بیو رو چیف﴾ممبر قو می اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی نے ماڈل بازار میں قائم سستے رمضان بازار کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کریانہ، پھل اورسبزی کے سٹالز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اشیائ خوردونوش کی کوالٹی چیک کر تے ہوئے ہدایت کی کہ روزہ داروں کو ریلیف دینے کیلئے قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے انتظامی افسران سے کہا کہ رمضان المبارک کے ایام میں سبزی منڈی کے آڑ ھتیوںسے ان کا کمیشن ختم کرایا جائے تاکہ روزہ دار مزید کم نرخ پر سبزی اور پھل خرید سکیں ۔ ایم این اے پروین مسعود بھٹی نے گرین چینل کا بھی معائنہ کیا جہاں پر مقامی زمیندار براہ راست کھیتوں سے سبزیاں لا کر رمضان بازار میں کم قیمت پر فروخت کررہے ہیں ۔ ا نہوں نے یوٹیلیٹی سٹور کا رپوریشن کی شاپ بھی چیک کی ۔ ایم این اے نے مرغی کے گوشت کے سٹالز دیکھے جہاں چکن پیکٹ میں رکھ کر فروخت کئے جارہے تھے ۔ انہوں نے انچارج ماڈل بازار سے کہا کہ گوشت کو پیکٹ میں تازہ رکھنے کے لئے فریج کا انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے فیئر پرائس شاپ کا بھی معائنہ کیا جہاں روزانہ کی بنیاد پر سبسڈی نرخ پر چاول 95روپے فی کلو، دال چنا80روپے فی کلو، بیسن82روپے فی کلو، بھنڈی 60روپے فی کلو، آلو20روپے فی کلو،پیاز 22روپے فی کلو، کھجور 140روپے فی کلو، کیلا105روپے فی درجن ، کریلا34روپے فی کلو،کدو 25روپے فی کلوکے حساب سے فروخت کیا جارہاہے ۔ ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے ماڈل بازار میں صفائی کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے رمضان بازار میں قائم ہیلتھ کیمپ کا معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ایک شریف آدمی!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker