تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیب سستا رمضان بازار عوام کیلئے درد سر بن گیا

پنڈی گھیب ﴿نامہ نگار﴾ پنڈی گھیب سستا رمضان بازار عوام کیلئے درد سر بن گیا۔ عام بازار کی نسبت ٹی ایم اے پنڈی گھیب کی طرف سے لگایا جانے والا سستا رمضان بازار عوام کو کوئی خاص ریلیف نہ دے سکا۔ رمضان کے پہلے ہی روز قیمتیں گزشتہ روز کی قیمتیوں سے کئی گنا بڑھ گئی۔ ڈی سی او اٹک اچانک سستابازار پنڈی گھیب کا دورہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق دکانداروں کی من مانیاں عروج پر ، قیمیتوں میں ریکارڈ اضافہ ، پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ۔ سبزیاں اور پھل غریب عواک کی پہنچ سے دور ۔ سستا رمضان بازار میں اشیائ خورد و نوش کی کوالٹی بھر غیر معیاری ہے اسی وجہ سے عوام عام مارکیٹ سے اچھی اور معیاری کوالٹی کی اشیائ خوردونوش خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ٹی ایم اے انتطامیہ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ ڈی سی او اٹک شکیل احمد فوری طور پر اچانک سستا بازار پنڈی گھیب کا دورہ کریں اور ٹی ایم اے کی سستی و نااہلی کا نوٹس لیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا اژالہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:’’پیٹی بھائی کے خلاف کاروائی نہیں ہونے دینگے ‘‘قانون کے رکھوالوں نے شہری کی بولتی بند کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker