کھیل

ٹیم کواس وقت ہرفارمیٹ کیلئے مختلف ٹیم کی ضرورت ہے، کپتان کی تبدیلی کی ضرورت نہیں،رمیزراجہ

لاہور﴿نمائندہ سپورٹس﴾پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس وقت ہر فارمیٹ کے لیے مختلف ٹیم کی ضرورت ہے لیکن کپتان کی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ ٹیم غلطیاں کر رہی ہے "کپتان کی تبدیلی سے ٹیم کا نچلا ڈھانچہ تبدیل نہیں ہوگا۔یہ ٹیم غلطیاں کر رہی ہے اور یہ غلطیاں کپتان بدلنے سے ٹھیک نہیں ہونگی یہ غلطیاں ٹیم میں تبدیلیاں لانے سے سدھریں گی”رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق کی کپتانی میں ٹیم میں استحکام آیا ہے اور اسے یہ ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم میں کچھ نئے باصلاحیت کرکٹرز شامل کئے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی سے ٹیم کا نچلا ڈھانچہ تبدیل نہیں ہوگا۔یہ ٹیم غلطیاں کر رہی ہے اور یہ غلطیاں کپتان بدلنے سے ٹھیک نہیں ہونگی یہ غلطیاں ٹیم میں تبدیلیاں لانے سے سدھریں گی۔رمیز راجہ نے کہا کہ شائقین کی مایوسی اس لیے سمجھ میں آتی ہے کہ کوئی بھی توقع نہیں کر رہا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے شاندار نتیجے کے بعد ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اس طرح شکست سے دوچار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ ٹیسٹ سیریز میں بھی ناکام رہی لیکن بولرز کی انتہائی شاندار کارکردگی میں وہ چھپ گئی لیکن ون ڈے سیریز میں وہ بری طرح ایکسپوز ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker