پاکستانتازہ ترین

یکم رمضان 21 جولائی کو ہوگا، محکمہ موسمیات

لاہور(نامہ نگار) پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق یکم رمضان المبارک 21جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ رمضان المبارک 1433ہجری کا چاند20جولائی کو نظرآسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شعبان کا مہینہ 29دن کا ہوسکتا ہےکہ جب کہ رمضان المبارک کامہینہ 30دن پر مشتمل ہوگا۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری مون سون کی بارشوں کی وجہ سے شمالی علاقوں میں موسم ابر آلود جب کہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں جن میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے پاکستان سمیت دنیابھر کےمسلم ممالک میں رمضان المبارک کا گرم جوشی سے استقبال کیا جاتا ہے تاہم پاکستان میں چاند دیکھنے کے معاملے پرشدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker