تازہ ترینعلاقائی

صوبہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے:رمضان مستانہ

لاہور﴿پ ر﴾ مسلم لیگ﴿ن﴾ کے پی پی159سے امیدوار صوبائی اسمبلی محمد رمضان مستانہ نے کہا ہے کہ علاقے میں ماضی میں بھی ترقیاتی کام کئے ہیں مستقبل میں بھی عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ناظم علاقہ کے لئے جتنے ممکن ہوسکے ترقیاتی کام کئے اور انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد عوام کے مسائل حل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں جس تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ خوش آئند ہیں اور اس کا سارا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے رمضان مستانہ نے کہا کہ عوام کی طاقت میرے ساتھ ہے میں ان کو ہر گز مایوس نہیں کروں گا۔میری کوشش ہوگی کہ میں ان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کروں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں طاقت کا سرچشمہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker