پاکستانتازہ ترین

رمضان کی آمد: ایران، عراق سے کھجور درآمد کی جائیگی

لاہور(نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک میں طلب پوری کر نے کے لئے پاکستان، ایران اور عراق سے کھجور درآمد کرے گا۔ مارکیٹ میں کھجور کی قیمت ڈھائی سو سے تین سو روپے فی کلو ہے۔ فارمرز کے مطابق مقامی فصل میں تاخیر کے باعث رمضان المبارک میں کھجور کی ضرورت پوری کرنے کے لئے ایران اور عراق سے گہرے رنگ کی ذائقہ دار کھجور درآمد کی جائے گی۔ ہارویسٹ ٹریڈنگز کے سی ای او احمد جاوید کے مطابق مارکیٹ میں عراقی کھجور کی قیمت چار ہزار دو سو روپے اور ایرانی کھجور چھ ہزار دو سو روپے فی من ہے۔ پاکستان میں تقریبا پانچ لاکھ پینتیس ہزار ٹن سالانہ کھجور پیدا ہوتی ہے، جس میں سے صرف چھیاسی ہزار ٹن برآمد کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انیس سو چھیانوے کے بعد سے کھجور کی فی ایکڑ پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ دنیا کے دیگر کھجور پیدا کرنے والے علاقوں میں زیر کاشت رقبے میں ایک سو چھیاسٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان، کینڈا، بھارت، نیپال، برطانیہ اور امریکا پاکستانی کھجور کی بڑی مارکیٹس ہیں۔ زیر کاشت رقبہ بڑھا کر کھجور کی برآمد سے بیس سے چوبیس کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker