پاکستانتازہ ترین

رمضان المبارک کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

پشاور(پاک نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا اور اس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل بروز ہفتہ نظر آنے کے امکانات ہیں، کل چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شعبان 29 روز کا ہوگا، کراچی میں کل غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر اکتیس گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button