تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سستارمضان بازاراعلیٰ حکام کی عدم توجیحی کی وجہ سے بری طرح فلاپ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر بھائی پھیرومیں لگایا جانے والا سستا رمضان بازاراے سی پتوکی اور اعلیٰ حکام کی عدم توجیحی کی وجہ سے بری طرح فلاپ ہوگیا ۔ سستا بازار مین رکھی گئی اشیائ صرف مہنگے داموں جبکہ بازار سے باہر فروخت ہونے والی اشیاسستے داموںدستیاب ہیںبھائی پھیرو اور جمبر کلاں میں گرانفروشوں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگانے شروع کردئے ہیں ان گرنفروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔علاقہ مجسٹریٹ چوہدری صدیق جو نائب تحصیلداربھی ہیں انہوں نے ایک دن بھی جمبر میں نہ ہی گرانفروشوں پر چھاپے مارے ہیں بلکہ ان کا عملہ دکانداروں سے عیدی وصول کرکے واپس آجاتا ہے بھائی پھیرو کے سستا رمضان بازار کا یہ عالم ہے کہ شام چار بجے تک بنازار میں گاہک نام کی کوئی شے نظر نہیں آتی اگر کوئی صارف کوئی شے خرید کرنے آجاتا ہے تو اس سے اپنی مرضی کے دام وسول کئے جاتے ہیں۔مقامی عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker