Uncategorized

پنجاب حکومت کے رمضان بازار "خوار بازار"بن گئے ،میاں کامران سیف

ramzan bazarلاہور(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت کے رمضان بازار”خوار بازار”بن گئے ہیں ،رمضان المبارک کے پہلے ہی دن سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، ان بازار وں میں سستی اور صاف ستھری اشیاء خوردونوش کا حصول خواب بن گیا ہے،حکومت پنجاب اعلان کی بجائے عملی اقدامات کرے اور عوام کی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے بہتری کیلئے اقدامات کرے۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔حکومتی سطح پر پرائس کنٹروں کمیٹیاں غیر فعال ہونے کے باعث عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ مہنگائی کے اس مشکل دور میں آئے روز عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافوں سے عام آدمی کا جینا بھی اجیرن ہو گیا ۔اشیاء کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول ختم ہوگیا ہے اور حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔میاں کامران سیف نے کہا کہچودھری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے 5سال اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے گھوڑے کو بے لگام نہیں ہونے دیا،ہوشربامہنگائی کے باعث عوام آج مسلم لیگ قائداعظم کے سابق دور کو یاد کر رہے ہیں جس میں ہر طرف امن و امان کا دور دورہ تھا ،مہنگائی کنٹرول میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:اپنے مذہب اورعقیدے پر قائم رہیں، حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker