تازہ ترینڈاکٹر بی اے خرمکالم

ماہ رمضان میں رحمتوں کی برسات

رمضان کا لفظ ’’رمض ‘‘ سے نکلا ہے جس کے معنی شدید گرمی سے کسی چیز کو جلا دینے کے ہیں روزہ دار پورا مہینہ روزے رکھ کو بھوک او رپیاس برداشت کرتا ہے ۔ جس کے باعث اس کے جسم میں شدید قسم کی حرارت پیدا ہو جاتی ہے جو روزہ دار کے گناہوں کو جلا کر راکھ دیتی ہے ۔
حضور نبی کریم ö نے ماہ رمضان کو ثمر عظیم کا لقب دیا ہے اور ماہ رمضان کی تیاری کا حکم شعبان میں دیا ہے فرمایا ِ
اے لوگو تمہارے پاس ماہ رمضان آ رہا ہے اس کی تیاری کرو اس میں اچھے کپڑے پہنو اس کی عظمت کا خیال رکھو بے شک اللہ کے ہاں اس کی بڑی قدر ہے اس لیے مت بھولو کہ اس میں نیکیوں کا اجر دگنا ہوگا لہذا اس ماہ کے دوران نفل پڑھو اور قرآن مجید کی تلاوت میں مشغول رہو۔
حضور نبی کریم ö نے ماہ رمضان کے شروع کو رحمت درمیانی عشرے کو بخشش اور آخری عشرے کو آزادی کا پروانہ قرار دیا ہے ۔
ماہ رمضان کی اہمیت یوں بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے اس میں قرآن مجید نازل ہوا ہے ۔
ماہ رمضان میں بے شمار رحمتیں برستی ہیں ہر نیکی کا کئی گنا ثواب بڑھ جاتا ہے۔
1 ۔ ہر فرض کا ثواب ستر گنا ہو جاتا ہے
2۔ ہر نفل اعتکاف و ذکر اور ہر نیک کام کا ثواب ستر گنا ہو کر فرض کے برابر ہوجاتا ہے
3۔ رمضان کے مہینے میں نماز کا ثواب گھر میں ستر اور مسجد میں ستر سو ہوجاتا ہے
4۔ عام دنوں میں قر آن مجید کے حروف پر دس نیکیاں جب کہ رمضان میں سات سو ہوں گی۔
5۔ قرآن شریف میں کل حروف تین لاکھ تیس ہزار چھ سو اکہتر ہیں اس طرح پورا قرآن مجید پڑھنے سے رمضان میں بائیس کروڑ پینسٹھ لاکھ انتہر ہزار سات سو نیکیاں بنتی ہیں
6۔جو شخص قرآن مجید سنتا ہو اسے بھی پڑھنے والے شخص کے برابر ثواب ملتا ہے
7۔بسم اللہ الرحمن الرحیم کے انیس حروف ہیں ماہ رمضان میں صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے سے تیرہ ہزار نیکیاں ملتی ہیں
8۔ماہ رمضان میں زکوۃ اور خیرات دینے سے ستر گنا زائد ثواب ملتا ہے
9۔ماہ رمضان میں ایک بار درود شریف پڑھنے سے سات سو نیکیاں ملتی ہیں
آقا جی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
جس طرح لڑائی میں تمہارے پاس ڈھال ہوتی ہے جو دشمن کے کے حملوں سے بچاتی ہے اسی طرح یہ روزہ تمہارے لئے ایک ڈھال ہے جو تمہیں جہنم سے بچانے ولا ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رویت کرتے ہیں کہ
آقا جی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد مبارک فرمایا
اللہ نے رمضان کے روزے فرض کئے ہیں اور میں نے تمہارے لئے تراویح کی نماز تجویز کی، پس جو لوگ رمضان میں روزے رکھیں گے اور تراویح پڑھیں گے ایمان اورخرت کے اجر کی نیت کے ساتھ تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہوں گے جیسے اس دن جب کہ وہ پیدا ہوئے تھے گناہوں سے پاک تھے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:6سالہ بچی کوزہردے کر قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker