سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی تاجروں نے ذخیرہ اندوزی شروع کردی ‘ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کی آمد سے قبل شہر بھر کے تاجروں نے بیسن ‘لال مرچ ‘چینی ‘گھی اوردیگر ضروریات اشیائ کو سٹاک کرنا شروع کردیا اور مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کردی ۔شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے غیر فعال ہونے کے باعث اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے پر تاجروں نے اشیائ خوردونوش کے من مانے ریٹ مقرر کردئیے ۔مختلف بازاروں میں بیٹھے بڑے ڈیلرز نے رمضان المبارک سے قبل ہی اہم اشیائ کو سٹاک کرلیا ۔جس کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں اشیائ خوردونوش خریدناپڑ رہی ہیں ‘عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
You must be logged in to post a comment.