تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پرپتوکی میں رمضان بازار لگایا جائے گا،اسسٹنٹ کمشنر

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾رمضان المبارک میں عوام کو سستے نرخوں پر اشیائ خوردونوش کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شاہراہ قائداعظم پر سستا رمضان بازار لگایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پتوکی غلام مصطفےٰ شیخ نے اپنے آفس میں تاجروں، شہریوں اور افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون سے صارفین کو سستے نرخوں پر اشیائ فراہم کی جائیں گی ۔آٹا اور چینی کے سٹال بھی لگائے جائیں گے اسی سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدررانا ممتازعلی خاں، حاجی عباس علی، حاجی محمد آصف سعید، حاجی عبدالغفور بھٹہ، حاجی محمد اسلم، شیخ محمد پرویز، شیخ ندیم اصغر، ملک محمد کاشف ، شیخ محمدنعیم سمیت تاجررہنمائوںنے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker