تازہ ترینعلاقائی

زرداری کمیشن قبول نہیں،نئے صوبوں کیلئےقومی کمیشن بنایاجائے،رانا ثنااللہ

لاہور(نامہ نگار) ن لیگ نے نئے صوبوں کے لیئے قائم کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے نیا قومی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ زرداری کمیشن قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں رانا ثناء کہتے ہیں کہ ان کی جماعت نے قومی کمیشن کا مطالبہ کیا تھا مگر کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیئے زرداری کمیشن بنادیا گیا جسے عوام بھی قبول نہیں کریں گے۔
صوبائی وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمیشن کا چیئرمین بھی ایک جھوٹے شخص کو بنایا گیا ہے جس کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے سوال پر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق جسے ان کی جماعت روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں  نیوز لیکس نوٹیفیکشن اور فوج کادرست ردِعمل. !!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker