تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی،رانا اقبال

قصور (بیورورپورٹ)قائمقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ‘پنجاب حکومت کے عوام دوست منصوبوں کی تعریف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں ‘خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف غریبوں کی فلاح وبہبود اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او کمپلیکس قصور میں جناح آبادی سکیم کے تحت 5مرلے پلاٹ کی مفت تقسیم اور معروسی مزارعین کو مالکانہ حقوق کے تصدیقی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم این اے راؤ مظہر حیات خاں ‘ایم پی ایز نعیم صفدر انصاری ‘یعقوب ندیم سیٹھی ‘چوہدری احسن رضا‘شگفتہ شیخ ‘ڈی سی او قصور محمد احسن وحید ‘ڈی پی او سید خرم علی شاہ ‘اسسٹنٹ کمشنرز قصور ‘پتوکی ‘چونیاں ‘کوٹ رادھا کشن ‘ڈی او سی محمد رفیق ‘ای ڈی او سی ڈی ڈاکٹر اقبال شاکر ‘مسلم لیگ (ن ) خواتین ونگ لاہور ڈویژن کی جنرل سیکرٹری بیگم ساجدہ حیات ‘ضلعی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ صفیہ سعید ‘چیئر مین مارکیٹ کمیٹی قصور ناصر محمود خاں ‘وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خاں ‘چیئر مین مارکیٹ کمیٹی کھڈیاں خاص ہیبت نواز خان اور دیگر نے شرکت کی ۔ قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے عوام دوست منصوبوں کی بدولت آج پاکستان کی سب سے معروف جماعت بن چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر پاکستان سے غربت ‘بے روزگاری ‘لوڈشیڈنگ اور کرپشن کا مکمل خاتمہ کر دیگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے مہنگائی کے دور میں ایک غریب آدمی کیلئے اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے اس بنیادی ضرورت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے پنجاب حکومت نے جناح آبادی سکیم کے تحت غریب بے گھر لوگوں کو5مرلے کے پلاٹ مفت دیئے ہیں تا کہ وہ اپنا گھر تعمیر کر سکیں اسی طرح معروسی مزارعین کو مالکانہ حقوق دیئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ تقریب کے آخر پر قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے پلاٹس حاصل کرنیوالے خوش نصیبوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ(ق)اورپیپلزپارٹی کےدرمیان 182 نشستوں پراتفاق،2 پرڈیڈ لاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker