لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے نئے وزیر خزانہ رانا آصف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا کہتے ہیں کہ دس جون سے پہلے عوام دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کریں گے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے لیکن وزیر اعلی یا کوئی صوبائی وزیر شریک نہ ہوا جبکہ گورنر نے بھی دربار ہال کی بجائے حلف اپنے دفتر میں ہی لیا، حلف اٹھانے والے وزیر خزانہ رانا آصف مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی ہیں،گزشتہ سال کی طرح پنجاب کے دوسرے مسیحی وزیر خزانہ ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ بجٹ کی تیاری میں شریک رہے ہیں۔ بجٹ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے بنایا گیا ہے۔ لاہور سمیت ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے،انہوں نے کہا کہ وہ مستقل وزیر خزانہ ہیں تقریری مقابلے کے ذریعے نہیں آئے۔
You must be logged in to post a comment.