تازہ ترینعلاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پتوکی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، ایم این اے رانا محمد حیات

پتوکی (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پتوکی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور ایک بڑے جلو س کے ہمراہ ان کو جلسہ گاہ لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویثرن کے چیرمین ایم این اے رانا محمد حیات نے میونسپل کمیٹی پتوکی میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے بعد ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں اور میونسپل کمیٹی پتوکی کے چیرمین عمران شاہد بٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کو یادگار بنانے کیلئے حلقہ این اے 141اور حلقہ این اے 142کے لاکھوں عوام ان سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور یہ جلسہ ضلع قصور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور یہ جلسہ ضلع قصور کی سیاست کا رخ بدل دے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پتوکی میں ہلہ روڈ، فلائی اوور ، کارڈیک سنٹر ، پتوکی چونیاں بائی پاس کی تعمیر اور کمیونٹی سنٹر کا افتتاح کر کے کالج اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور جلسہ میں پتوکی کے دونوں حلقوں کیلئے بڑے منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل پتوکی میں سات نئے کالجوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے ۔میونسپل کمیٹی پتوکی کے وائس چیرمین حاجی محمد رشید چوہدری ، کونسلر حاجی محمد مشتاق چوہدری، پریس کلب پتوکی کے صدر تنویر اسلم خاں، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن، نائب صدر شیخ آصف سعید، جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم اور سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker