تازہ ترینعلاقائی

یوم آزادی دراصل تجدید عہد کا دن ہے، سپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمداقبال خاں

لاہور﴿نامہ نگار﴾سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ ہم ملک سے جہالت ، غربت ، بدعنوانی اور دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے ۔ آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور ملک کو خوشحال ، تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم بنانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے اور وطن عزیز میں بھائی چارے کی فضائ قائم کریں گے۔ہمارا وطن بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یوم آزادی دراصل تجدید عہد کا دن ہے ۔ ہم عہدکرتے ہیں کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے اپنے آبائو اجداد کی پیش کردہ قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ معاشی انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملکی مفاد کے خلاف کار فرما ہاتھوں کو روکنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں یوم آزادی کی تقریب پرچم کشائی کے بعد اسمبلی سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے یہ خواب برصغیر کے مسلمانوں نے دیکھا جسے قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے حقیقت کا روپ دیا۔ قائداعظم نے چودہ نکات کا اعلان کیا تاکہ مسلم مفادات کا تحفظ ہو سکے ۔ سپیکر نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا ۔ انہوں نے اپنی پر جوش و پر سوز شاعری اور اسلامی فلسفہ کے ذریعے بر صغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونکی۔      رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وطن عزیز نظریاتی بنیادوں پر معرض وجود میں آیا ۔ ہمارے آبائو اجداد نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے یہ ارض پاک حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی فتح کے یاد گار لمحات بے حد پر جوش طریقے سے مناتی ہیں ۔ بطور پاکستانی ہمیں اپنا یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک دہشت گردی ،افلاس ،  بے روز گاری جیسی بڑی مشکلات کا شکار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے ہمارے ایک غریب اور محنت کش طالب علم نے بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اپنے پیارے وطن میں تعلیم عام کرکے لوگوں میں شعور اجاگر کر سکتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ اتفاق و اتحاد اور جواں مروی سے مشکلات کا مقابلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محبت و ایثار اور جب الوطنی کے جذبے سے ہی مسائل پر قابو پانا ممکن ہوگا ۔سپیکر نے کہا کہ عدم استحکام کی سازشوں کو ناکام کرنے کے لیے سوسائٹی کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ قبل ازیں سپیکر نے پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی اور گارڈ آف آنر کا معا ئنہ کیا ۔ اس موقع پر اسمبلی سٹاف اور دیگر سیاسی و سماجی شخضیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:دوست کو قتل کر کے نعش جھاڑیوں میں پھینک دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker