تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:ملکی ترقی کیلئے نواز شریف کا اقتدارمیں آنا بے حد ضروری ہے،رانااسحاق

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) ملکی ترقی کیلئے نواز شریف کا اقتدارمیں آنا بے حد ضروری ہے ۔پوری قوم 11مئی کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار وں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔ان خیالات کاا ظہار مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 141رانا محمد اسحاق خاں نے پرانی غلہ منڈی پتوکی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کامیابی کے بعد انقلابی اقدامات کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے اور عوام سے کئے گئے تما م وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ زرداری حکومت اور ان کے حواریوں نے جس طرح ملک لوٹا اب باشعور ووٹر ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔11مئی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔ مسلم لیگ ن ملک کے چاروں صوبوں اور مرکز میں کامیابی حاصل کر کے میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت تشکیل دیکر ایک نئے جذبے اور عزم کیساتھ عوام کی خدمت کرے گی ۔جلسہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 182محمود انور چوہدری، مسلم لیگ ن سٹی پتوکی کے صدر پرویز اقبال بٹ، باؤ شیخ محمد ایوب، سابقہ کونسلر سیٹھ حامد نذیر، حاجی محمد آصف سعید کونسلر، ڈاکٹر محمد اسلام سابقہ ناظم، حاجی محمد رشید، حاجی شیخ محمد ایوب، اور سابقہ ناظم عمران شاہد بٹ سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker