تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:میں کبھی بھی اعوام کومایوس نہیں کرونگا، رانا محمد اسحاق خان

rana ishaqپتوکی(ندیم رضا خاں سے) مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خان نے کہا ہے کہ عوام نے مجھے بھاری اکثریت سے منتخب کر کے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ کبھی بھی مایوس نہیں کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنماء حاجی محمد آصف سعید، ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے 25رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 141مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ووٹروں نے 11مئی کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے امیدواروں کا جس طرح احتساب کیا ہے وہ قابل ستائش اور باعث فخر ہے مسلم لیگ ن عوام کی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کرے گی اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں عوام کے مسائل حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے پتوکی چونیاں چھانگا مانگا حبیب آباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے قومی اسمبلی میں دوبارہ جانے کا موقع دیا انشاء اللہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: ڈی سی او کا BHU/26-2L کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker